آسٹریلیا آل راونڈر بین کٹنگ اور ٹی وی پریزینٹر ایرین ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ دونوں طویل عرصہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور مئی 2019 میں دونوں نے منگنی کی تھی ۔ بین اور ایرین نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔ (ERIN HOLLAND/Instagram)
ایرین ہالینڈ مس ورلڈ آسٹریلیا بھی رہ چکی ہیں ۔ بین اور ایرین نے الگ الگ وجوہات سے دو مرتبہ اپنی شادی کو ملتوی کردیا تھا ۔ (ERIN HOLLAND/Instagram)
2019 میں کناڈا میں گلوبل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ نے بین کے انٹرویو کے درمیان میں ان سے شادی کے منصوبہ کے بارے میں سوال کیا تھا ۔ (ERIN HOLLAND/Instagram)
بین کٹنگ کا یہ انٹرویو ایرین ہی لے رہی تھیں ۔ اس دوران یوراج درمیان میں آئے اور پوچھا تھا : شادی کب ہے ؟ ، مجھے تیاری کرنی ہوگی ۔ یوراج کے اس سوال پر دونوں لائیو انٹرویو کے درمیان میں زور سے ہنس پڑے تھے ۔ بین اور ایرین تقریبا ڈیڑھ دہائی سے ایک ساتھ ہیں ۔ اس دوران ان دونوں کا رشتہ کافی مضبوط ہوا ہے ۔ (ERIN HOLLAND/Instagram)
ہالینڈ ایک سنگر ، ٹی وی ہوسٹ ، ماڈل ، ڈانسر اور ایک چیریٹی ورکر بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مس ورلڈ اوسیانا کا خطاب بھی جیتا تھا ۔ بین اور ایرین کی شادی پر کرکٹ دنیا سے انہیں کافی مبارکباد مل رہی ہیں ۔ (ERIN HOLLAND/Instagram)