لیجنڈ کرکٹر سچن تیندولکر نے کورونا وائرس کو دی مات ، ملی اسپتال سے چھٹی
کورونا سے متاثر ہونے کے بعد احتیاطاً اسپتال میں داخل ہوئے سابق ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن تیندولکر (Sachin Tendulkar COVID-19) کو جمعرات کے روز کورونا رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی اور اب وہ ممبئی میں ہوم آئسولیشن میں ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Apr 08, 2021 08:50 PM IST
لیجنڈ کرکٹر سچن تیندولکر نے کورونا وائرس کو دی مات ، ملی اسپتال سے چھٹی
ممبئی : کورونا سے متاثر ہونے کے بعد احتیاطاً اسپتال میں داخل ہوئے سابق ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن تیندولکر کو جمعرات کے روز کورونا رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی اور اب وہ ممبئی میں ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ جمعرات کی شام ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دیتے ہوئے 48 سالہ سچن نے کہا : میں ابھی اسپتال سے گھر آیا ہوں اور پوری طرح صحت مند ہونے کے لئےعلیحدہ رہوں گا۔ میں نیک خواہشات اور دعاؤں کے لئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا : واقعی یہ قابل ستائش ہے۔ میں ان تمام طبی عملے کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری اتنی اچھی دیکھ بھال کی اور ایسے مشکل حالات میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) April 8, 2021
واضح رہے کہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سچن کو ڈاکٹروں کے مشورے پر احتیاط کے طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس وقت اس کے کنبے کے دیگر تمام افراد نیگیٹیو پائے گئے تھے۔ سچن چھتیس گڑھ کے رائے پور میں حال ہی میں منعقدہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ کا بھی حصہ تھے۔
بتادیں کہ سچن کے علاوہ رائے پور ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور سبرامنیم بدری ناتھ کو بھی کورونا سے متاثر پایا گیا تھا ، جنہوں نے خود کو ہوم کوارنٹین میں رکھا ہواہے۔
سچن تیندولکر 200 ٹیسٹ کھیلنے والے واحد کرکٹر ہیں ۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 15921 رن بنائے ہیں جبکہ ون ڈے میں 463 میچ کھیلنے والے اس سابق کرکٹر کے نام 18426 رن ہیں ۔ تیندولکر نے ون ڈے میں 49 اور ٹیسٹ میں 51 سنچریاں بنائی ہیں ۔










